لاہور (نمائندہ خصوصی) پنجاب ہاوس کراچی بنے گا کماو پوت،وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے پنجاب ہاوس کراچی کا دورہ کیا اور پنجاب ہاوس کراچی کے ریونیو جنریشن اور اپ گریڈیشن پلان کی منظوری دی۔پنجاب ہاوس کراچی کے گراونڈ اور فرسٹ فلور کا کرایہ 3 لاکھ روپے ہو گا۔آن لائن بکنگ کی سہولت بھی میسر ہو گی۔نجی کمپنیاں اور ادارے پنجاب ہاوس کراچی میں تقریبات کر سکیں گے۔وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے پنجاب ہاوس کراچی کے ڈائننگ ہال، ڈرائنگ روم اور کمروں کا معائنہ کیا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے گراونڈ اور فرسٹ فلور کا تفصیلی جائزہ لیا اور اپ گریڈیشن کے لئے ضروری ہدایات دیں۔صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر بھی ہمراہ تھے۔