نیویارک( نیٹ نیوز )فیس بک نے بھارتی دباؤ پر پروپیگنڈے اور نفرت انگیز تقاریر کو پھلنے پھولنے میں مدد کی نیٹ ذرائع کےمطابق واشنگٹن پوسٹ کی نئی رپورٹ میں بھارتی افواج کے سوشل میڈیا پر جھوٹے پروپیگنڈے کا تجزیہ کیا گیا۔بھارتی من گھڑت آپریشنز اور ان کی تعریف کے لیے بنائے گئے جعلی فیس بک اکاؤنٹس کا راز فاش ہوگیا۔بھارتی فوج نے فیس بک پر جعلی اکاؤنٹس کا ایک وسیع نیٹ ورک بنا رکھا ہے جس کے ذریعے پاکستان، چائنہ اور بلخصوص مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈا کیا جاتا، واشنگٹن پوسٹ کےمطابقفیس بک پر بھارت جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے کشمیر کو پرامن دکھاتا ہے جبکہ حقیقتاً کشمیر بھارتی فوج کے ہاتھوں خون میں ڈوبا ہے،