کوئٹہ (نمائندہ خصوصی)
پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی بلوچستان کے سیلاب زدگان کی خاموشی اور تسلسل کے ساتھ مدد کر رہی ہیں۔حال ہی میں انہوں نے اپنے فنڈز سے کئی مکانات تعمیر کر کے متاثرین کو دیے اور گوٹھ بھی تعمیر کیا۔حدیقہ کیانی نے اس علاقے میں مسجد بھی تعمیر کی ہے۔ حدیقہ کیانی کی خاموشی سے مسلسل سیلاب زدگان کو آباد کرنے کی جدوجہد نے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔بلوچستان کے سیلاب زدگان جھولیاں اٹھا اٹھا کر حدیقہ کیانی کو دعائیں دے رہے ہیں۔