میانوالی(نمائندہ خصوصی)پنجاب کے شہر میانوالی میں کنڈل پیٹرولنگ پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید جبکہ 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ شب تقریباً 11 بج کر 45 منٹ پر 12 سے 15 دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کیا، تاہم محکمہ انسداد دہشتگردی پنجاب کے تعاون سے ایک جرات مندانہ کارروائی میں حملے کو ناکام بنا دیا گیا۔آئی جی پولیس کا کہنا ہے کہ شدید آپریشن کے دوران ہیڈ کانسٹیبل ہارون غیرمعمولی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہید ہو گئے، متعدد دہشت گرد زخمی ہوئے، محکمہ انسداد دہشگردی کے اہلکاروں کی جانب سے علاقے کی مکمل تلاشی کے بعد 2 دہشت گردوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔آپریشن آج صبح 7 بج کر 45 منٹ پر اختتام پذیر ہوا اور اس کے نتیجے میں 2 دہشت گردوں کی لاشیں برآمد ہوئیں، ایک جامع ڈیٹا بیس اور مقامی انٹیلی جنس کی مدد سے دہشت گردوں میں سے ایک کی شناخت زبیر نواز کے طور پر ہوئی جوکہ لکی مروت میں کالعدم ٹی ٹی پی کے ٹیپو گروپ کے امیر ارشد نواز کا بھائی تھا۔دریں اثناءآئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اعلیٰ افسران کے ہمراہ میانوالی عیسیٰ خیل پہنچ گئےآئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی حملہ پسپا کرنے اور دہشت گرد جہنم واصل کرنے پر پٹرولنگ پولیس، سی ٹی ڈی، ایلیٹ فورس اور مقامی پولیس کو شاباش،فرض کی راہ میں شہادت کا عظیم مقام پانے والے کانسٹیبل ہارون خان پنجاب پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں۔