راولپنڈی( نمائندہ خصوصی )28 اور 29 ستمبر کو ژوب کے علاقے سمبازا اور پارہ چنار میں دہشت گردوں کے ساتھ ہونے والے دو مختلف فائرنگ کے واقعات میں شہید ہونے والے حوالدار عبدالستار(عمر 36 سال، ساکن ڈیرہ غازی خان)، لانس نائیک محمد عدنان(عمر 30 سال ، ساکن ضلع ٹانک)، لانس نائیک اعظم خان (عمر 28 سال، ساکن لکی مروت)اور سپاہی ندیم خان (عمر 29 سال،ساکن کوہاٹ)اور لانس نائیک غیرت گل (ساکن کرم ایجنسی) اپنے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاکنماز جنازہ میں عسکری و سول حکام، شہید کے عزیز واقارب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کیہمارے شہداء کی یہ قربانیاں دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ میں ہمارے حوصلے اور عزم کو تقویت دیتی ہیں اور شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا