اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) بھارتی خفیہ ایجنسی” را“ (ریسرچ اینڈ اینالیسس ونگ) سے منسلک سوشل میڈیا اکاونٹ نے مستونگ دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بلوچستان کے شہر مستونگ میں ایک خودکش حملہ آور نے عیدمیلاد النبیﷺ کے ایک جلوس میں خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ الفلاح روڈ پر مدینہ مسجد کے قریب ہونے والے اس بزدلانہ حملے میں 50 سے زائد افراد شہید ہو گئے ہیں۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس “ پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس کا عنوان ” ڈی ایس پی کے بدلے ڈی ایس پی “، اگر آپ ہم پر حملہ کریں گے تو ہر چیز کا جواب دیا جائے گا“ رکھا گیا ہے۔مستونگ دھماکے میں شہید ہونے والوں میں ڈی ایس پی نواز گشکوری بھی شامل ہیں۔یاد رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع اسلام آباد کے علاقے کوکرناگ میں بھارت کی طرف سے رچائے گئے ایک فالس فلیگ آپریشن میں بھارتی پولیس کے ایک ڈی ایس پی کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔بلوچسپاں میں ہونےو الے آج کے سفاکانہ حملے میں بھارت کا ہاتھ کسی طور نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ پاکستان پہلے ہی بھارتی بحریہ کے افسر کلبھوشن یادیو کو پکڑ چکا ہے جسے ”را “ نے بلوچستان میں دہشت گردی کے لیے بھیجا تھا۔ حال ہی میں کینیڈا میں ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں بھی ”را “کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا تھا جس کے بعد اب بھارت اور کینیڈا کے درمیان شدید تناﺅ پیدا ہو گیا ہے۔