مستونگ(نمائندہ خصوصی)کوئٹہ کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے مستونگ میں جلوس میں ہونے والے خودکش حملے کا مقدمہ نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق مستونگ میں عیدمیلادالنبی کے جلوس میں خودکش دھماکے کامقدمہ درج کرلیا گیا، کوئٹہ کے سی ٹی ڈی تھانہ میں نا معلوم حملہ آوروں کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق مقدمے قتل، اقدام قتل، دہشت گردی اور ایکسپلوسیوایکٹ کے تحت درج کیا، تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔یاد رہے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں عید میلاد النبی کے جلوس میں ہونے والے خود کش دھماکے میں ڈی ایس پی مستونگ سمیت چون افراد جاں بحق اور سو سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔مستونگ واقعے کے خلاف بلوچستان میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے، بلوچستان اسمبلی وزیراعلیٰ ہاؤس، گورنرہاؤس ، بلوچستان ہائی کورٹ سمیت تمام سرکاری عمارتوں پرقومی پرچم سرنگوں ہے۔سول اسپتال ٹراما سینٹر، سی ایم ایچ،نواب غوث بخش رئیسانی اسپتال مستونگ، ڈی ایچ کیومستونگ میں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔آئی بلوچستان کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد کے مطابق دھماکے میں چھے سے آٹھ کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیانگران وزیراعلیٰ بلوچستان میرعلی مردان ڈومکی کا کہنا ہے کہ ملوث عناصر کوگرفتارکرکےکیفرکردارتک پہنچایاجائے اور تمام شہدا کے اہلخانہ کو معاوضے کی ادائیگی کی جائے گی ساتھ ہی تمام زخمیوں کا علاج حکومت بلوچستان کرے گی۔