نیویارک ( نیٹ نیوز)
پاکستان، جنوبی ایشیا اور کامن ویلتھ کی پہلی خلا باز خاتون نمیرا سلیم ورجن گیلیکٹک کمرشل اسپیس لائنر کی ٹکٹ سے 5 اکتوبر کو خلا کا سفر کریں گی۔خلاباز نمیرا سلیم آج کراچی سے امریکا پہنچ گئی ہیں جہاں ڈیلس ایئرپورٹ پر ان کا خیرمقدم کیا گیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نمیرا سلیم نے خلا میں جانے کےلیے عزم کا اظہار کیا۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلا میں مستقبل کے حوالے سے حکومت کو مؤثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔