پشاور (نمائندہ خصوصی)
یہ دہشت گرد مسلمان نہیں ھو سکتے جو عید میلاد النبی کے دن مسجد میں دھماکے کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار کور کمانڈر پشاورلیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات سی ایم ایچ ٹل کا بھی دورہ کے موقع پر جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاکمانڈر پشاورلیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے ایک بڑے نقصان سے بچانے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہل کاروں کو شاباش دی ۔کور کمانڈر کا سی ایم ایچ ٹل کا بھی دورہ کیا ۔کور کمانڈر نے دھماکے کے زخمیوں سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ کور کمانڈر نے کہا کہ دہشتگردوں کو اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا.کور کمانڈر نے زخمیوں کے علاج کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے۔