کراچی (نمائندہ خصوصی) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے گورنرخیبر پختونخوا ہ حاجی غلام علی نے گورنرہاﺅس میں ملاقا ت کی۔ ملاقات میں دونوں صوبوں کے مابین تعاون کے فروغ ، مختلف شعبوں میں وفود کے تبادلوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنرسندھ نے کہا کہ سندھ اور خیبر پختونخواہ مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بین الصوبائی رابطہ دونوں کے عوام کے مفاد میں ہے،صحت اور تعلیم کے شعبوں میں باہمی تعاون ضروری ہے۔ خیبر پختونخواہ کے گورنرحاجی غلا م علی نے کہا کہ گورنرسندھ کے عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کی مثال نہیں ملتی ،انہوں نے ایک سال میں گورنرہا ﺅس کو عملی طو ر پر عوام کے لئے کھول دیا ہے۔