اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں میں نئے ووٹرز کے اندراج ،اخراج اور منتقلی کا آغاز کردیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق عوام کی سہولت کے لئے انتخابی فہرستیں جوکہ الیکشن ایکٹ کے دفعہ 39 کے تحت 20 جولائی کو منجمد کی گئی تھیں کو فوری طور پر مورخہ 25ا کتوبر تک غیر منجمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اورتمام اہل افراد سے درخواست ہے کہ مورخہ 25 اکتوبر 2023 تک اپنے ووٹ کے اندراج، اخراج ، منتقلی اور شناختی کارڈ کے مطابق کوائف کی درستگی کو یقینی بنائیں۔