راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے چیئرمین سے وکلاءپر مشتمل قانونی ٹیم نے جمعرات کے روز اڈیالہ جیل میںان سے ملاقات کی بیرسٹر علی ظفر، شیرافضل مروت، نعیم حیدر پنجوتھہ، بابر اعوان ، انتظار حسین پنجوتھہ اورسلیمان اکرم راجہ پر مشتمل قانونی ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی کو مقدمات کے متعلق اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیااور آئندہ کے لائحہ عمل کے متعلق مشاورت کی پہلے مرحلے میں بابر اعوان، سلیمان اکرم راجہ اور شیرافضل کو اندر جانے کی اجازت دی گئی جبکہ نعیم حیدر پنجوتھہ، انتظار حسین پنجوتھہ اور بیرسٹر علی ظفر کو تاخیر سے اجازت ملی ادھر تحریک انصاف کے چیئرمین کو جیل میں ”بی “کلاس سے ”سی“ کلاس میں منتقل کر دیا گیا جیل ذرائع کے مطابق سی کلاس میں اس سے قبل سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی اسیر رہے چیئرمین پی ٹی آئی کو سیکورٹی بیرک میں رکھا گیا ہے جہاں پر انہیں ایک چارپائی، ٹیبل اور کرسی فراہم کی گئی ہے جیل ذرائع کے مطابق سی کلاس میں جیل مینول کے مطابق سہولیات دی جاتی ہیں۔