لاہور (نمائندہ خصوصی) محکمہ زراعت پنجاب نے کپاس کی فصل کے بعد چاول کی فصل کا سنگ میل بھی عبور کر لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ محکمہ زراعت پنجاب رواں سال میں 3 ارب ڈالر کے چاول برآمد کرے گا جبکہ گزشتہ سال ایک ارب ڈالر کے چاول برآمد کئے گئے تھے۔ اس حوالے سے محکمہ زراعت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ دو سالوں میں پاکستان 5 ارب ڈالر کے چاول برآمد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور یہ ایکسپورٹ صوبہ پنجاب کی ضروریات پوری کرنے کے بعد کی جائے گی۔