کابل (نمائندہ خصوصی) افغان کرنسی ‘افغانی’ 2023 کی ابتک کی تیسری مضبوط ترین کرنسی قرار دی گئی ہے۔ بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق انسانی امداد سے حاصل اربوں ڈالر اور ایشیائی ممالک کے ساتھ بڑھتی تجارت نے اس سہ ماہی میں افغان کرنسی کو عالمی درجہ بندی میں سرفہرست کردیا ہے اور یہ غربت زدہ ملک کے لیے ایک غیرمعمولی مرحلہ ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگست 2021 میں کابل پردوبارہ کنٹرول کے بعد طالبان نےکرنسی تجارت پر سخت اقدامات کیے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ طالبان نے افغانوں کو امریکی ڈالر اور پاکستانی روپیہ استعمال کرنے سے روک دیا اور افغان کرنسی افغانی کو فروغ دینے کیلئے آن لائن ٹریڈنگ پر پابندی لگادی جس سے کرنسی مضبوط ہوئی۔