راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئرلائنوں سے متعلق درجہ بندی کی فہرست جاری کردی۔اندرون ملک پروازوں کی درجہ بندی میں قومی ایئرلائن پانچویں نمبر پر آگئی۔سی اے اے رپورٹ میں رواں سال جنوری تا جون پاکستانی ایرلائنز کی پروازوں میں باقاعدگی کے لحاظ سے درجہ بندی کی گئی ہے،قومی ایئرلائن انتظامیہ کی بدانتظامی اور مالی بحران کے اثرات کے ساتھ ساتھ پی آئی اے کے اندرون ملک جانیوالی پروازوں کی وقت پر روانگی اور آمد پر شدید منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق بدانتظامی اور مالیاتی بحران پی آئی اے کیلئے وجہ قرار دیا جارہا ہے ،اندرون ملک جانیوالی پی آئی اے کی پروازوں کی روانگی کا تناسب 58اعشاریہ24فیصد رہا،درجہ بندی کے اعتبار سے اول تا چہارم نجی ایئرلائن رہیں،نجی ایئرلائن کی پروازوں کی وقت پر روانگی کا تناسب قومی ایئرلائن سے بہت زیادہ بہتر رہا،جنوری تا جون 2023کے دوران پی آئی اے کی پروازوں کی وقت پر روانگی اور آمد سب سے زیادہ متاثر رہین جی ایئرلائن فلائی جناح کی وقت پر پروازوں کی روانگی87اعشاریہ93فیصد،ایئر سیال 86اعشاریہ89فیصد پر دوسرے نمبر پر رہی،ایئر بلو78اعشاریہ36فیصد تیسرے نمبر پر رہی،سی اے اے سرین ایئر لائن62اعشاریہ7فیصد پر رہی، کسی بھی پاکستانی ایر لائن کی پروازوں کی بر وقت روانگی اور آمد کی شرح سو فیصد نہیں رہی۔