کراچی (نمائندہ خصوصی)کراچی میں کسٹمز انٹیلی جنس اور رینجرز نے یوسف گوٹھ بس ٹرمینل پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اسمگل شدہ مال برآمد کر لیا۔ حکام کے مطابق مشترکہ کارروائی کے دوران اسمگل شدہ ٹائر، چھالیہ، سگریٹ، کپڑا اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے یوسف گوٹھ بس ٹرمینل پرکارروائی کے دوران کسی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ ترجمان رینجرز کے مطابق کسٹمز انٹیلی جنس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی کے دوران 14 ٹرکوں پر مشتمل اسمگل شدہ سامان برآمد کیا گیا ہے۔ دوسری جانب کسٹمز کی جانب سے سہراب گوٹھ بس اڈے کے قریب بھی چھاپہ مار کارروائی کی گئی ہے۔