اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)احتساب عدالت نے نیب کیسز میں سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا۔ اسلام آباد کی احتساب نے جعلی بینک اکاونٹس اور توشہ خان کیس میں طلبی کے نوٹسز جاری کیے ہیں۔ عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کو جعلی بینک اکاونٹس کیس میں طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے اور انہیں 24 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے۔ دوسری جانب احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں پی پی رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کوبھی 24 اکتوبرکو طلب کیا ہے۔ واضح رہےکہ سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اپنی مدت ملازمت کے آخری روز نیب ترامیم کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اسے قابل سماعت قرار دیا اور نیب ترامیم کی 10 میں سے 9 ترامیم کالعدم قرار دیدیں۔