لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف وطن واپسی کے بعد مینار پاکستان پر جلسے کے اگلے روز عدالت میں پیش ہو جائیں گے۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو لاہور پہنچیں گے، پہلے مینارپاکستان پر جلسے سے خطاب کرکے ن لیگ کی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے اس کے بعد اگلے دن عدالت میں پیش ہوجائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر ہی ن لیگ کے حتمی بیانیے کا اعلان کریں گے۔