پشاور( نمائندہ خصوصی) سی ٹی ڈی نے انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی نئی فہرست جاری کر دی، جس میں موجود بیشتر دہشت گردوں کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے بتائی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی نئی فہرست جاری کر دی ہے، فہرست میں مجموعی طور پر 135 دہشت گردوں کے نام اور تصاویر شامل کیے گئے ہیں۔سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے عوام سے مدد کی اپیل بھی کر دی ہے، اور فہرست میں دہشت گردوں کے سروں کی قیمت بھی مقرر کی گئی ہے، مجموعی طور پر دہشت گردوں کے سروں کی قیمت 50 کروڑ سے زائد رکھی گئی ہے۔فہرست میں شامل 2 دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے ہے، جب کہ بیش تر دہشت گردوں کا تعلق ڈی آئی خان سے ہے