کراچی(نمائندہ خصوصی) کھانے کا کھلا تیل فروخت کرنے والوں کی ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر حسین سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات سندھ فوڈ اتھارٹی کے دفتر میں ہوئی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر آپریشن رفیق میمن، ڈائریکٹر ٹیکنکل ڈاکٹر احمد علی شیخ ، ڈپٹی ڈائریکٹرز پرویز علی شاہانی اور بشیر خان بھی موجود تھے۔ایسوسی ایشن کے وفد نے ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر حسین کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ کھانے کا مضر صحت تیل فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی پر دونوں جانب سے اتفاق رائے پایا گیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
کھانے کا مضر صحت تیل فروخت کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔صوبے بھر مضر صحت تیل فروخت کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے ایسوسی ایشن کے عہدیداران کو اپنے بھرپور تعاون کی بھی یقین دہانی کروائی۔ وفد کے اراکین نے مسائل کے حل کے تعاون پر ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر حسین کا شکریہ بھی ادا کیا۔