اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)نگراں وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک گاڑیوں کی تیاری کیلئے پاک چین اشتراک ایک سنگ میل بن سکتا ہے، پاکستانی اسٹارٹ اپس کوچینی مارکیٹ تک رسائی کیلئے دوطرفہ تعاون کا فروغ ناگزیرہے۔نگراں وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف سے چین کے سفیر جیاوڑیڈونگ نے ملاقات کی، ملاقات میں چینی سفیر نے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شعبہ میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرعمرسیف نے کہا کہ چین سے آئی ٹی میں اسٹریٹجک پارٹنرشپ اورٹیلی کام انفراسٹرکچرمیں تعاون کے خواہاں ہیں، الیکٹرانک گاڑیوں کی تیاری کیلئے پاک چین اشتراک ایک سنگ میل بن سکتا ہے، چین کے تعاون سے موبائل فون بیٹریز کی مقامی سطح پر تیاری کیلئے کام کررہے۔ انہوں نے کہا کہ مائیکرو چپس، و دیگر ٹیلی کام مصنوعات بنانے کیلئے نہایت سازگار ماحول ہے، پاکستانی اسٹارٹ اپس کوچینی مارکیٹ تک رسائی کیلئے دوطرفہ تعاون کا فروغ ناگزیرہے ۔ یورپ ،امریکہ کی طرح چین پاکستانی آئی ٹی ایکسپورٹ کیلئے پرکشش مارکیٹ بن سکتا ہے، •ملک بھر میں آپٹیکل فائبر کیبل کا جال بچھانے کیلئے تمام مطلوبہ اقدامات کررہے ہیں، وزیر آئی ٹی پاک چین نوجوانوں کے مابین ہم آہنگی اور ٹیکنالوجی پارٹنرشپ کو فروغ دینا ہوگا، پاکستانی درسگاہوں کے عالمی معیار کی چینی جامعات سے اشتراک کیلئے کوششیں کررہے، ° چینی سفیر نے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شعبہ میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔