کراچی (نمائندہ خصوصی) صوبہ سندھ میں تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے، رینج کے 51 ڈی ایس پیز کو تبدیل کر دیا گیا۔ارشد جنجوعہ ڈی ایس پی سہراب گوٹھ، ممتازاحمد ملک ڈی ایس پی سچل تعینات،غلام مرتضی میرانی ڈی ایس پی شاہراہ فیصل، ایاز حسین ڈی ایس پی گلشن اقبال اور علینا راجپر ڈی ایس پی فیروز آباد تعینات ہو گئے۔طارق عمران ڈی ایس پی جمشید کوارٹرز، وسیم احمد ڈی ایس پی نیو ٹان، رضوان خالد ڈی ایس پی محمود آباد، غلام شبیر جمالی ڈی ایس پی بہادر آباد، خورشید رند کو ڈی ایس پی ملیر سٹی تعینات کر دیا گیا۔نعیم احمد بھٹی ڈی ایس پی بن قاسم، نصرت شیخ ڈی ایس پی قائد آباد، احمد برنی ڈی ایس پی میمن گوٹھ، احسن ذوالفقار ڈی ایس پی ایئرپورٹ، حسن رضا کاظمی ڈی ایس پی کورنگی، ابوطلحہ عمرا ڈی ایس پی لانڈھی جبکہ اطہرحسین کو ڈی ایس پی الفلاح تعینات کر دیا گیا۔