اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری پر سرکاری ملازمین کو اکسانے کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔اسلام آباد کی مقامی عدالت نے فواد چوہدری کی استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے 3 اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف سرکاری ملازمین کو اکسانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سِپرا نے کیس کی سماعت کی۔ملزم فواد چوہدری عدالت پیش نہ ہوئے۔اور ان کے وکیل قمر عنایت نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی اور موقف پیش کیا کہ میرے موکل کی والدہ بیمار ہیں اور فواد چوہدری کو لاہور جانا پڑا۔جس کی وجہ سے وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔عدالت نے حاضری سے فواد چوہدری کی استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے ہدایت کردی ہے۔اور فواد چوہدری کیخلاف فرد جرم کی کارروائی 3 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔