اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے بورڈ آف گورنرز کاچارسال کے بعد اجلاس ہواہے جس میں ریٹائرڈ سیشن جج حیات علی شاہ ڈائریکٹر جنرل فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔منگل کوفیڈرل جوڈیشیل اکیڈمی سے جاری اعلامیے میں کہاگیاہے۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے ڈی جی کے عہدے کیلئے امیدواروں کا انٹرویو کیا، بورڈ آف گورنرز کے تمام ممبران نے اجلاس میں شرکت کی،فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے بورڈ آف گورنرز کا آخری اجلاس نومبر 2019 میں ہوا تھا۔