اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)احتساب عدالت نے شاہد خاقان کا مقدمہ سماعت کیلیے مقرر کر دیااور سابق وزیراعظم سمیت ایم ڈی پی ایس اوعمران الحق اور دیگر کو نوٹس جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی نیب سندھ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت 28 ریفرنسز نیب کورٹ کراچی کو بھجوا دیے ہیں۔کیسز واپس ملنے کے بعد احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا مقدمہ چوبیس اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق ایم ڈی پی ایس او عمران الحق اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔اور ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں 24 اکتوبر کو دوبارہ سماعت ہوگی۔جس اسٹیج پر ریفرنس کی سماعت رکی تھی وہیں سے دوبارہ سماعت شروع ہوگی۔