اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی 7 اکتوبر کو سبکدوش ہوجائیں گے ،ایڈمرل محمد امجد خان نیازی پاک بحریہ کے 22ویں سربراہ ہیں،پاک بحریہ کے نئے سربراہ کا تقرر نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کریں گے ،پاک بحریہ کے پانچ افسران کا پینل وزارت دفاع کو بھجوا دیا گیا،وزارت دفاع نے حتمی انتخاب کیلئے سمری وزیراعظم آفس کو بھجوا دی، وائس چیف آف نیول سٹاف وائس ایڈمرل نوید اشرف سینئر ترین آفیسر ہیں، ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف آپریشنز وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی دوسرے نمبر پر ہیں، ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف میٹریلز وائس ایڈمرل عابد حمید تیسرے نمبر پر ہیں، کمانڈر نیول سٹریٹجک فورسز وائس ایڈمرل عبدالصمد چوتھے نمبر پر ہیں،کمانڈر کوسٹل ایریا وائس ایڈمرل راجہ ربنواز پانچویں نمبر پر ہیں۔