اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)اسلام آباد کی احتساب عدالت میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاونڈ اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی۔احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 12 اکتوبر تک توسیع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق جعلی رسیدیں کیس کی سماعت میں پیشی کے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اسلام آباد سے لاہور کےلئے روانہ ہوگئی ہیں۔جب کہ احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 12 اکتوبر تک توسیع کر دی ہے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاونڈ اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی۔بشریٰ بی بی کے وکیل لطیف کھوسہ عدالت میں استدعا کرتے ہوئے مو¿قف پیش کیا کہ نیب نے بشریٰ بی بی کی گرفتاری فل الحال مطلوب نہ ہونے کا بیان دیا۔ ہمیں لفظ فی الحال پر اعتراض ہے۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ نیب کا ارادہ تبدیل ہونے پرعدالت کے ذریعے آگاہ کیا جائے کیونکہ حفاظتی ضمانت بنیادی حق ہے۔نیب پراسیکیوٹر نے وکیل کے بیان پر مخالفت کرتے ہوئے کہا موقف اختیار کیا کہ کوئی قانون نہیں کہ کسی ملزم کو گرفتاری سے قبل آگاہ کیا جائے۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ بشریٰ بی بی کوتوشہ خانہ کے زیورات پیش کرنے کا کہا گیا ہے یہ تفتیش میں تعاون کریں۔عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 12 اکتوبر تک توسیع کردی۔اس سے قبل اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں جعلی رسیدیں کیس کی سماعت ہوئی۔جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔پی ٹی آئی کے وکیل نے بشریٰ بی بی کی ضمانت پر دلائل کا وقت مقرر کرنے کی استدعا کی۔