اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سپریم کورٹ فیض آباددھرناکیس نظرثانی کیس کی سماعت کل (جمعرات )کوکرے گی جبکہ انٹیلی جنس بیورو (آئی بی )نے نظرثانی درخواست واپس لینے بارے متفرق درخواست دائر کردی ہے ایک صفحہ پر مشتمل درخواست ڈپٹی ڈائریکٹر اسداللہ خان نے دائرکی ہے۔درخواست میں صرف دونکات پر بات کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ انٹیلی جنس بیورو فیصلہ کیخلاف نظرثانی واپس لینا چاہتا ہے۔متفرق درخوست منظور کرکے نظرثانی درخواست واپس لینے کی اجازت دی جائے،درخواست ایڈووکیٹ آن ریکارڈاحمدنوازچوہدر ی کے ذریعے دائر کی گئی ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے فیض آباددھرنانظرثانی کیس جمعرات 28ستمبرکوسماعت کے لیے مقررکررکھاہے۔جس کے لیے فریقین کونوٹسزبھی جاری کررکھے ہیں۔