کراچی (نمائندہ خصوصی)کراچی کے علاقے کھارادر جوڑیا بازار میں کسٹمز، رینجرز اور پولیس نے چھاپہ مار کر دکانوں سے غیر قانونی اور اسمگل شدہ اشیاءبرآمد کرلیں۔ پولیس کے مطابق جوڑیا بازار میں کسٹمز نے رینجرز اور پولیس کے ہمراہ مختلف دکانوں کی تلاشی کے دوران بڑی مقدار میں اسمگل شدہ اشیاءبرآمد کرکے ٹرکوں کے ذریعے کسٹمز ہاوس منتقل کردیں۔ کسٹمز کی کارروائی کے دوران دکاندار بھی پہنچ گئے اور دکانداروں نے دعویٰ کیا کہ ان کا پورا مال قانونی ہے۔ دکانداروں نے الزام لگایا کہ کسٹمز چھاپوں کے دوران دکانوں میں موجود قانونی مال بھی لے جاتی ہے اور دکان میں موجود نقد رقم بھی غائب کردیتی ہے۔ علاقے میں کچھ گھنٹے تک جاری کارروائی کے اختتام پر کسٹمز غیر قانونی مال تحویل میں لے کر روانہ ہوگئی۔