گلگت (نمائندہ خصوصی) گلگت بسین اتحاد کونسل اور پاکستان مسلم لیگ قیوم گروپ گلگت بلتستان کے زیر اہتمام گلگت بسین فیلمی پارک کے سبزہ زار میں قیام امن کے سلسلے میں ایک اہم تقریب منعقد ہوئی ۔ اس پر وقار تقریب کو سجانے کا مقصد علاقے میں پائیدار امن کا قیام تھا تقریب میں گلگت نپورہ بسین کے عماٸیدین سمیت مضافات سے عوام کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اطلاعات برائے وزیر اعلی گلگت بلتستان ایمان شاہ تھے جبکہ دیگر مہمانان گرامی میں پاکستان مسلم لیگ قیوم گروپ کے مرکزی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری فیصل انور بھٹی، پاکستان مسلم لیگ قیوم گروپ کے صوبائی صدر نواب عالم عثمانی گلگت بلتستان اور ادب سے منسلک شخصیات ہدایت اللہ اختر معروف استاد شاعر ادیب عبدالحفیظ شاکر.،چٸیرمین عوامی ایکشن گلگت بلتستان فداحسین، ایڈوکیٹ غلام عباس، کو آرڈینیشن سکیرٹری سٹی پاکستان پیپلز پارٹی گلگت حضرت دین سمیت دیگر مہمانوں نے شرکت کی، تقریب میں نپورہ بسین گلگت کے بزرگوں ،نوجوانوں اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔۔ تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن کے قیام سے ہی علاقے میں سکون ترقی و خوشحالی کو ممکن بنایا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی قوم اپنی روایات کو کھو رہی اخلاقی اقدار کا خلا پیدا ہورہا ہے نوجوان نسل اخلاقی پستی کی جانب گامزن ہیں۔ بروقت اس عفریت پر قابو نہیں پایا گیا تو ہمیں بحیثیت قوم افسوس کے سوا کچھ نہیں ملے گا اس موقع پر مہمان خصوصی نے تقریب کے منتظمین کو داد دی اور کہا کہ گلگت بلتستان میں جہاں کہیں امن کی بات ہو گی میں اپنی دیگر مصروفیات کو ترک کر کے اس تقریب میں اپنی شرکت کو یقینی بناؤں گا مہمان خصوصی نے کہا کہ گلگت بسین کے جو مسائل ہو اہلیان علاقہ کے ساتھ ملکر علاقے کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے مسائل کے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ قیوم گروپ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات فیصل انور بھٹی نے کہا کہ گلگت بلتستان اپنی جغرافیائی لحاظ سے بڑی اہمیت کا حامل خطہ ہے اس خطے کا امن پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے یہاں کے باسیوں کی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے صفوں میں چھپے امن دشمنوں کو پہچان لیں اور انہیں اپنے صفوں سے باہر نکال دیں یہ لوگ اس خطے ہی کے نہیں بلکہ پاکستان کے بھی دشمن ہیں گلگت بلتستان کے لوگ آپس میں امن محبت اور بھائی چارے کو فروغ دیکر ملک دشمن عناصر کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملا دیں تقریب کے دیگر مہمانان گرامی جن میں ادبی شخصیات ہدایت اللہ اختر اور عبدالحفیظ شاکر نے اپنی شاعری کے ذریعے تقریب کے شرکاء کا لہو گرما دیا اور امن کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا علاقے کی ترقی و خوشحا لی اور پاٸدار امن کے لیے اپنا فعل اور قول کو ایک کرنا ضروری ہے نیز اپنے طور طریقوں کو حضرت محمد ﷺ کے سانچے میں ڈھالنا ہوگا۔اسلام ہمارا دین ہے سب اس دین کو اپنا رہنما اصول بناٸنگے تو عدل و انصاف، مساوات، اخوت اور بھاٸ چارگی قاٸم ہوجاٸیگی ۔ ۔انجمن تاجران گلگت کے چٸرمین محمد ابراھیم نے بھی اپنےخیالات کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ ہم پچھلے 44 سالوں سے علم و تدریس کے شعبے سے منسلک رہے ہیں ہر پلیٹ فارم پر علاقے میں قیام اور علاقے سے غربت کے خاتمے کے لیے آواز بلند کیا ہے اور آئندہ بھی علاقے میں قیام امن کے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا عوامی ایکشن کمیٹی کے چٸیرمین فداحسین نے اپنے خطاب میں کہا گلگت بلتستان کے امن کے قیام کے لیے ماضی کی طرح اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں گے اس کے لیے ہر طرح کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے تقریب میں سٹیج سکیرٹری کے خدمات شاکر حفیظ سرانجام دے رہے تھے ۔تقریب کے اختتام پر شر کاء نے ایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال محبت اور یکجہتی کا اظہار کیا اخر میں تقریب کے چیف آرگنائزر ایڈووکیٹ اعجاز حسین کٹور اور صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ قیوم گروپ کے صوبائی صدر نواب عالم عثمانی نے تقریب میں شریک مہمانان گرامی اور اہلیان علاقہ کا شکریہ ادا کردیا علاقے میں قیام امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کو خراج تحسین پیش کی