گوادر(نمائندہ خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے درمیان ون آن ون ملاقات،ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی صورتحال سمیت بلوچستان کے مسائل اور ترقیاتی ترجیحات سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعلیٰ نے بلوچستان کے دیرینہ مسائل اور ان کے حل کی تجاویز سے وزیراعظم کو آگاہ کیا جس پر وزیراعظم نے اس حوالے سے وفاقی حکومت کی بھرپور معاونت کی یقین دہانی کرائی دونوں رہنماؤں نے بلوچستان کی تعمیر و ترقی کیلئے بھرپور اور نتیجہ خیز اقدامات کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔