نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ میں نمائندہ پاکستانی مشن صائمہ سلیم نے کہا ہے کہ جموں کشمیر بھارت کا تھا نہ کبھی ہوگا، بھارت دہشت گردی کا شکار نہیں سپانسر ہے،دنیا سٹریٹجک وجوہات پر بھارت کو چھوٹ دینا بند کردے۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں نمائندہ پاکستانی مشن صائمہ سلیم نے کہا ہے کہ جموں کشمیر بھارت کا نہ کبھی تھا نہ کبھی ہوگا،بھارت نے کشمیر پر جابرانہ قبضہ کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غاصبانہ بھارتی قبضے کے خلاف کشمیریوں کی آزادی کی تحریک دہشت گردی نہیں بلکہ جائز اور قانونی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی مظالم اور پابندیوں کے باوجود کشمیریوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت جواب دہ ہے، بھارت دہشت گردی کا شکار نہیں بلکہ اس کا اسپانسر ہے،بھارت پاکستان سمیت خطے کے ممالک میں دہشت گردی میں ملوث ہے، بھارتی دہشت گردی کی فرنچائز اب عالمی ہوگئی ہے،دنیا بھارت کو سٹرٹیجک وجوہات پر چھوٹ دینا بند کردے۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں، رواں سال کے ابتدائی 8ماہ میں صرف مسیحیوں پر 525حملے کئے گئے۔