کراچی (نمائندہ خصوصی ) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء کے چھٹے روز صبح اور شام کی شفٹوں میں سائنس اور ہوم اکنامکس گروپس کا پاکستان اسٹڈیز جبکہ کامرس ریگولر اور پرائیویٹ گروپس کا اسٹیٹسٹکس پرچہ دوم لیا گیا۔
چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین اور ناظم امتحانات انور علیم خانزادہ نے امتحانی مراکز کا دورہ کر کے امتحانی عمل کا جائزہ لیا۔ چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے ٹیم کے ہمراہ سٹی گورنمنٹ کالج موسیٰ کالونی، اپوا گرلز کالج کریم آباد، شہید ملت گرلز کالج یاسین آباد کا دورہ کر کے امتحانی عمل کا جائزہ لیا۔ شہید ملت گرلز کالج میں پرنسپل نے چیئرمین انٹربورڈ سے امتحانات کے دوران روزانہ ایک گھنٹے لوڈشیڈنگ کی شکایت کی،
چیئرمین انٹربورڈپروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے کے الیکٹرک کی طرف سے لوڈشیڈنگ پر برہمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک کو امتحانات کے آغاز سے قبل ہی امتحانی مراکز پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کیلئے خطوط لکھ دیئے گئے تھے تاکہ طلباء پرسکون انداز میں امتحان دے سکیں، اس کے باجود کے الیکٹرک کی طرف سے امتحانی مراکز پر لوڈشیڈنگ قابل مذمت ہے۔پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے اس موقع پر سیکرٹری انٹربورڈ کو ہدایت کی کہ وہ امتحانی مراکزپر لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے کے الیکٹرک کو دوبارہ خط لکھیں۔
ناظم امتحانات انٹربورڈ کراچی انور علیم خانزادہ نے پی ای سی ایچ ایس ایجوکیشن فاؤنڈیشن گورنمنٹ سائنس کالج کشمیر روڈ، سی ایم ایس گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول بوائز اینڈ گرلز نشتر روڈ، ایس ایم بی فاطمہ جناح گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گارڈن اور گورنمنٹ نیشنل کالج نمبر دو شہید ملت روڈ کا دورہ کیا۔ علاوہ ازیں ویجی لینس آفیسرز کی طرف سے امتحانات کے دوران کے 3کیسز رپورٹ ہوئے