اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) نگران وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق خلیل جارج نے سانحہ جڑانوالہ میں جلائے گئے چرجز اور گھروں کی تعمیر کا کام تیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کی جانب سے نگراں وزیراعلی پنجاب کے نام لکھے گئے خط میں سانحہ جڑانوالہ واقعہ میں جلائے گئے چرچز پر کام تیز کرنے کی درخواست کی گئی ہے انہوں نے کہاہے کہ تعمیری کام میں سست روی کیوجہ مسیحی برادری پریشان ہیں اورمسیحی عبادت گاہوں کو بحال کرنے سے برادری مطمئن ہوگی۔