پشاور (نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ مہنگائی کم نہ کی گئی تو اسلام آباد جائیں گے، قوم تحریک کا حصہ بنے توبجلی، پیٹرول کی قیمتیں واپس لینے پر مجبور کر دیں گے۔ گورنر ہاوس پشاور کے سامنے مہنگائی کے خلاف دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ معاشی دہشتگردوں نے ملک کو یرغمال بنایا ہوا ہے، سستی بجلی بن سکتی ہے لیکن کمیشن کے لیے مہنگی بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی نے پنجاب کے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے لوگ جاگیں گے تو بات بنے گی، آج پنجاب کے گورنر ہاوس کے سامنے بیٹھیں گے جب کہ سندھ اوربلوچستان بھی جا ئیں گے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ مہنگائی کم نہ کی گئی تو اسلام آباد جائیں گے، قوم تحریک کا حصہ بنے توبجلی، پیٹرول کی قیمتیں واپس لینے پر مجبورکر دیں گے۔