اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے قوم کو خوش خبری سنائی ہے کہ چین نے 2ارب 30کروڑ ڈالر پاکستان کو منتقل کردیے ہیں۔
اپنی ٹوئٹ میں مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ ’مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ چینی بینکوں کے کنسورشیم نے تقریباً 2.3 ارب ڈالر کی رقم آج اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاؤنٹ میں جمع کرادی ہے جس کے بعد ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ گئے ہیں –