کراچی (نمائندہ خصوصی) عدالت نے شرجیل میمن کے خلاف کرپشن کیس دوبارہ شروع کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی احتساب عدالت میں پی پی رہنماءشرجیل میمن کے خلاف پونے6 ارب روپے کی کرپشن کیس کی سماعت ہوئی،سابق صوبائی وزیر عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے نیب ترمیم کے تحت عدالت کے دائرہ اختیار چیلنج کرنے کی ملزمان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کیس کا ٹرائل جہاں رکا تھا وہیں سے شروع کیا جائے گا۔عدالت نے کہا کل سپریم کورٹ کا حکم نامہ ملا ہے، عدالت عظمیٰ کے احکامات پر عمل کیا جائے گا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان اور ملزمان کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے ریفرنس کے سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کردی۔