کوئٹہ(نمائندہ خصوصی) اے این پی رہنماءارباب غلام قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کچلاک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے این پی رہنماءارباب غلام جاں بحق ہوگئے۔سربراہ اے این پی اسفندیار ولی نے ارباب غلام محمد کے قتل کی سخت مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی جلدگرفتاری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ارباب غلام کی ٹارگٹ کلنگ دہشتگردی،انتہاءپسندی کے بڑھتے واقعات کا تسلسل ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کے بڑھتے واقعات کو سنجیدہ نہیں لیا جارہا۔ انہوں نے کہا کہ نہتے سیاسی کارکنان و ذمہ داران کو نشانہ بنانا حالات کی سنگینی کی عکاسی کر رہا ہے۔