اسلام اباد ( نمائندہ خصوصی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف کرپشن کا ایک اور کیس تیار کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر ٹیلی تھون کے ذریعے جمع فنڈز کے غلط استعمال کا الزام ہے، انہوں نے اگست 2022 میں ٹیلی تھون کے ذریعے فنڈ اکٹھے کیے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ہیڈ کوارٹرز کو انکوائری کی منظوری کی درخواست موصول ہوگئی۔نیب راولپنڈی نے کیس کی شکایت کی تصدیق کرکے انکوائری میں بدلنے کی درخواست دے دی۔