اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں نگران وزیر خزانہ عدم شرکت پر کمیٹی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر وزیر خزانہ نہیں آ سکتیں تو وزیر مملکت ڈاکٹر وقار مسعود آ جائیں کمیٹی نے معاون خصوصی و وزیر مملکت ڈاکٹر وقار مسعود کو آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا,کمیٹی نے آزاد کشمیر کو بجلی بلوں اور ٹیکسز پر ریلیف دینے کے لیے سب کمیٹی قائم کر دی ،آزاد کشمیر حکومت کو بجلی بلوں پر ریلیف دینے کے حوالے سے کمیٹی کی ہدایت کے باوجود وزارت خزانہ آزاد کشمیر حکومت کے ساتھ میٹنگ نہ کر سکی جس پر ارکان کمیٹی نے برہمی کا اظہار کیا ،کمیٹی کا اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوا اجلاس میں وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی نے بھی شرکت کی ،آزاد کشمیر حکومت کو بجلی بلوں پر ریلیف دینے کے حوالے سے کمیٹی کی ہدایت کے باوجود وزارت خزانہ آزاد کشمیر حکومت کے ساتھ میٹنگ نہ کر سکی جس پر ارکان کمیٹی نے برہمی کا اظہار کیا سیکرٹری خزانہ نے کہا کہ کشمیر کے مسائل پر ابھی تک میٹنگ نہیں ہو سکی وزیر خزانہ کی خاصی مصروفیات رہی ہیں میری آج چیف سیکرٹری آزاد کشمیر سے بات چیت ہوئی ہے آئندہ سوموار یا منگل کو ہم میٹنگ رکھیں گے سینیٹر دلاور خان نے کہا کہ یہ نا انصافی ہے کہ ابھی تک میٹنگ نہیں کی گئی سینیئر محسن عزیز نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے گزشتہ اجلاس میں اہم تحفظات ہمارے سامنے رکھے تھے اگر 25 دنوں میں معاملے پر اجلاس ہی نہیں تو یہ مایوسی کی بات ہے چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ آزاد کشمیر کے مسائل کے حل کے لیے ایک سب کمیٹی بنا دی جائے وزارت نے آزاد کشمیر حکومت کے مسائل حل کرنا ہیں سیکرٹری خزانہ نے کہا کہ ہم اپنے فسکل اہداف سے باہر نہیں جا سکتے جو ممکن ہوا ضرور کریں گے۔