نیو یارک(نمائندہ خصوصی)نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے یو این جی اے کے موقع پر نیدرلینڈ اور ڈنمارک کے وزرائے خارجہ نے ملاقات کی ہے ،وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس کے موقع پر نیدرلینڈ کی وزیر خارجہ ہانکے بروئنز سلاٹ سے ملاقات کی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں اطراف نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں ممالک کے درمیان 75 سال پر محیط دوستانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے دونوں رہنماوں نے تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، ڈیری، واٹر مینجمنٹ اور آئی ٹی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط کرنے کا عزم کیا ،ترجمان کے مطابق ہالینڈ کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کی اہمیت کا اعادہ کرتے ہوئے وزیر خارجہ جیلانی نے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے لیے ہالینڈ کی جانب سے پاکستان کو دی جانے والی مسلسل حمایت کو سراہا،بعض یورپی ممالک میں اسلامو فوبک واقعات میں حالیہ اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کے گھناونے اقدامات ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کے مذہبی جذبات سے غافل ہیں اور انہیں آزادی اظہار کی آڑ میں جائز قرار نہیں دیا جا سکتا،انہوں نے اپنے ڈچ ہم منصب پر زور دیا کہ وہ مستقبل میں ایسی اسلامو فوبک کارروائیوں کو روکنے کے لیے موثر اقدامات کریں،فریقین نے دوطرفہ اور کثیرالجہتی سطح پر باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا،ترجمان نے بتایا کہ نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی یو این جی اے کے موقع پر اپنے ڈنمارک کے ہم منصب لارس لوکے راسموسن سے ملاقات کی ہے،وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس کے موقع پر ڈنمارک کے وزیر خارجہ لارس لوکے راسموسن سے ملاقات کی،دونوں فریقین نے پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا، حالیہ وزارتی سطح کی بات چیت کے تناظر میں، وزیر خارجہ جیلانی نے پاکستان کے لیے ڈنمارک کی اہمیت پر زور دیا۔