کراچی (نمائندہ خصوصی) سندھ اسمبلی کا اجلاس جمعرات کوقائم مقام اسپیکر ریحانہ لغاری کی صدارت میں ایک گھنٹہ 5 منٹ تاخیر سے شروع ہوا ایوان کی کارروائی کے آغاز میںسابق صدر آصف علی زرداری اور ڈاکٹر فاروق ستار کی والدہ کے انتقال پر ان کے لئے دعائے مغفرت کی گئی ۔
ایوان نے افغانستان میں زلزلے سے جاں بحق افراد اور بارش کے دوران ہونے والی اموات پر مرحومین کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔