حیدر آباد (نمائندہ خصوصی) سندھ میں حیدرآباد سمیت مختلف شہروں میں آشوب چشم کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے جس کے باعث روزانہ سیکڑوں مریض اسپتال پہنچ رہے ہیں۔ آشوب چشم نے کراچی کو اپنی لپیٹ میں لینے کے بعد حیدرآباد اور اندرون سندھ کے دیگر شہروں اور دیہاتوں کا رخ کرلیا ہے، چند دنوں میں آشوب چشم کے مریضوں کی تعداد میں تین گنا اضافہ ہوگیا ہے۔ سندھ انسٹی ٹیوٹ آف اپتھمالوجی ویزول سائنسز کے امراض چشم کا کہنا ہےکہ آشوب چشم تیزی سے پھیل رہا ہے جو کراچی کے بعد سندھ کے دیگر علاقوں تک پہنچ گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق آشوب چشم کے مریضوں میں بیکٹیریا کے جراثیم پائے گئے ہیں جب کہ دیگر امراض میں آنے والے متعدد مریضوں میں بھی آشوب چشم پایا گیا ہے۔ ماہرین امراض چشم کا کہنا ہے کہ آنکھوں کے انفیکشن سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں جس کیلئے ہاتھوں کو دھونا، کالا چشمہ لگانا، تکیہ اور تولیہ علیحدہ کرنا شامل ہیں۔