کراچی(نمائندہ خصوصی) ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ نے شہر کے فضائی ماحول کی ہنگامی بنیادوں پر نگرانی شروع کردی ہے آلات نہ ہونے کے باوجود نجی شعبے کی مدد سے فضائی ماحول کی نگرانی کی جارہی ہے۔ فضائی نگرانی کے آلات رکھنے والے نجی اداروں کے ساتھ مل کر سیپا کے افسران فضائی ماحول کی نگرانی کررہے ہیںنگرانی کے دوران آلات نجی اداروں جبکہ تیکنیکی مہارت سیپا افسران کی ہوگی کراچی کے منتخب علاقوں کے فضائی ماحول کا ڈیٹا اکٹھا کیا جارہا ہےکاربن ڈائی آکسائیڈ، سلفر ڈائی آکسائیڈ، نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ، اوزون، کاربن مونو آکسائیڈ گیسوں اور باریک ذرات کا فضاء میں موجودگی کا پتہ چلایا جارہا ہےفضاء میں باریک ذرات کی مقدار کا خاص طور پر تعین کیا جارہا ہے جو انسانی صحت کے لیے بہت نقصان دہ ہیں ڈیٹا کی روشنی میں فضائی آلودگی کی روک تھام سخت کرنے کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا