شورکوٹ چھاؤنی(نامہ نگار)نواحی قصبہ میں ایک ہی رات 4 گھروں میں تقریباً 1کروڑ کی ڈکیتی،مزاحمت پر ایک شخص زخمی. پنجاب پولیس کی روایتی بے حسی 30گھنٹے گذرنے کے باوجود ایف ائی ار درج ہوسکی ۔متاثرین 12گھنٹےسے تھانہ چٹیانہ میں زلیل ہو رہے ہیں تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ 327 میں ڈکیت گینگ نے دھڑلے سے گاؤں گھومتے 4 گھروں میں ڈکیتی کی واردات،محمد افضل کے گھر سے 20 تولے زیورات 16 لاکھ نقدی اور دیگر گھریلو سامان لے گئے،عبدالواحد کے گھر سے 4 تولے سونا اور شادی کیلئے جمع ساڑھے تین لاکھ روپے نقدی لے اڑے جبکہ ساتھ ملحقہ احسان الحق لائلپوری کے گھر مزاحمت کے بعد گھر کے سربراہ عبدالحق کو زخمی کر دیا،چوتھی واردات ریٹائرڈ ریلوے ملازم کرامت حسین کے گھر کی اور سامان لے گئے،ڈکیت گینگ گلیوں سے گزرتے ہوۓ اندھا دھند فائرنگ بھی کرتے رہے اور دوران ڈکیتی گھروں والوں اور بچوں کو زدوکوب بھی کرتے رہے واقعات کے بعد پولیس تھانہ چٹیانہ اور پولیس تھانہ کینٹ رات بھر گینگ کی تلاش میں کرتے رہے ذرائع کےمطابق 20 گھنٹے گذرنے کے باوجود ایف ائی ار درج ہوسکی ۔متاثرین 12گھنٹےسے تھانہ چٹیانہ میں زلیل ہو رہے ہیں جبکہ آر پی او آفس سےمتاثرین سے فوری ایف آئی آر کے اندراج کا کہاگیا مگر ایس ایچ او تھانہ چٹیانہ متاثرین کو تھانے بٹھا غائب ہوگئی ۔ متاثرین نے وزیر اعلی پنجاب آئی جی پنجاب آر پی فیصل آبادسے اپیل کی ہے ہمیں فوری انصاف فراہم کیا جائے