کراچی (نمائندہ خصوصی) پاکستان رپورٹر فورم انٹرنیشنل سینئر صحافی کراچی پریس کلب اور کے یو جے کے سینیئر رکن شاہد حسین کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے پاکستان رپورٹرزفورم انٹرنیشنل کے صدر میاں محمد طارق جاوید ۔جنرل سیکریٹری محمد انفاس کھوکھراور ایگزیکٹو کونسل کے تمام ارکان نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ شاہد حسین پاکستان کے معروف ترقی پسند مصنف اور سینئر صحافی تھے جنہوں نے 1970 کی دہائی سے ادب اور صحافت کا سفر شروع کیا ، ملکی اور غیر ملکی کئی معروف انگریزی اخبارات سے منسلک رہے وہ اپنی زندگی کے آخری ایام تک فری لانس صحافت کرتے رہے، شاہد حسین کے انتقال سے ملکی صحافت کو بہت بڑا نقصان ہوا ہے۔پاکستان رپورٹرز انٹرنیشنل مرحوم کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔