بدین (نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سابق سینیٹر ڈاکٹر سکندر میندھرو کی نماز جنازہ اور تدفین بدین میں ادا کر دی گئی۔ڈاکٹر سکندر میندھرو کی نماز جنازہ انڈس اسپتال بدین کے گراونڈ میں ادا کی گئی۔وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سمیت صوبائی وزرا قومی و صوبائی اسمبلی کے ممبران سیاسی شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔
نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ڈاکٹر سکندر میندھرو کی تدفین آبائی قبرستان متارو میندھرو میں کردی گئی۔واضح رہے کہ ڈاکٹر سکندر میندھرو طویل علالت کے باعث امریکا کے اسپتال میں انتقال کرگئے تھے، وہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔