اسلام آبا د(نمائندہ خصوصی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفرگمشدگی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پرفریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 25 ستمبر ملتوی کر دی ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کیس نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدرکی جانب سماعت جلدی رکھنے کی استدعا کی ، چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ ایک پروسیجرکے تحت معاملات چلتے ہیں آپ سینئر کونسل ہیں،عدالتی طریقہ کار کو جانتے ہیں جسکے مطابق آئندہ پیرتک مقررہوجائےگی، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کردی۔