فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ راجہ ریاض ٹکٹ لینے کی امید لگا سکتے ہیں مگر ابھی فیصلہ نہیں ہوا کسی وفادار ورکر سے ٹکٹ نہیں چھینا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ راجہ ریاض نے ماضی میں نوازشریف پر کرپشن کے الزامات کیوں لگائے،راجہ ریاض خود اس کی وضاحت کریں۔ا±ن کا کہنا تھا کہ راجا ریاض نے اپنے بیانات کی نفی کر کے ن لیگ کی قیادت کو تسلیم کیا، سابق اپوزیشن لیڈر کے ذاتی بیانات پر کچھ نہیں کہہ سکتا۔طلال چوہدری نے کہا کہ الیکشن کی وجہ سے سیاسی ماحول کو گرم کیا جارہا ہے، پنجاب میں ن لیگ کو کسی کی بھی ضرورت نہیں۔ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ جو لوگ پارٹی میں آرہے ہیں، وہ غیر مشروط طور پر آرہے ہیں، اگر کوئی اور بھی ہماری پارٹی میں آنا چاہتا ہے تو آسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راجا ریاض کو پارٹی میں شامل کرنے کیلیے کسی کا دباو نہیں تھا، ابھی کسی کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ نہیں ہوا، ٹکٹ کا فیصلہ پارلیمانی بورڈ کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ٹکٹوں کا فیصلہ ٹکٹ ہولڈر کے علاقائی اثر و رسوخ اور دیگر چیزوں کو دیکھ کر کیا جائے گا، اس وقت دیکھنا چاہیے کہ مسائل کا حل کس پارٹی کے پاس ہیں لیگی رہنما نے کہا کہ ہم نے پنجاب اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں 20 ٹکٹ دیے لیکن نتائج اچھے نہیں آئے۔ ا±ن کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی میں سب کا الگ الگ موقف ہوسکتا ہے، پنجاب میں ہمیں کسی کی ضرورت نہیں، ایک ایک سیٹ پر 3، 3 لوگ ہیں۔طلال چوہدری نے کہا کہ کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ کا مقابلہ کریں کونسی جماعت نے بہتر کام کیا، ہم نے مسائل کو حل کر کے دکھایا ہے۔ہمارے پاس معیشت کی بہتری اور مہنگائی کا حل موجود ہے۔