اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کی نگرانی اور شفافیت کےلئے جدید ترین سہولیات سے آراستہ الیکشن مانیٹرنگ کنٹرول سنٹر تشکیل دیدیا ہے ،الیکشن مانیٹرنگ کنٹرول سنٹر عام انتخابات کے موقع پر حالات کی نگرانی کرے گا اور موقع پر فیصلے کئے جائیں گے۔ پیر کے روز الیکشن کمیشن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں جدید تقاضوں پر مبنی الیکشن مانیٹرنگ کنٹرول سنٹر کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دی گئی اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل مانیٹرن ہارون شنواری نے کہاکہ مانیٹرنگ کنٹرول سنٹر کے قیام کا مقصد اگلے عام انتخابات کی موثر نگرانی کرکے انتخابات کی شفافیت کو یقینی بنانا ہے انہوںنے کہاکہ عام انتخابات کے موقع پر شکایات کے اندراج کےلئے کےلئے یو اے این نمبر لیا گیا ہے جس کے ساتھ 10لائنیں منسلک ہونگی اس کے علاوہ تمام حلقوں سے وٹس ایپ کے زریعے سے بھی شکایات کنٹرول روم میں دی جا سکیں گی اور ان شکایات پر جلد از جلد احکامات جاری کئے جائیں گے اس موقع پر الیکشن کمیشن کے سپیشل سیکرٹری آصف حسین نے کہاکہ مانیٹرنگ کنٹرول سنٹر صوبے اور اضلاع کی سطح پر قائم تمام کنٹرول رومز سے منسلک ہوگااور لمحہ بہ لمحہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا انہوںنے کہاکہ عام انتخابات کے موقع پر حساس یا انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر نصب کیمرے اس سسٹم کے ساتھ منسلک نہیں ہونگے جبکہ پولنگ اسٹیشنز پر 3 حصوں میں سیکیورٹی تعینات ہوگی انہوں نے کہاکہ اس نظام کو سائبر حملوں سے بچانے کےلئے انتظامات کئے گئے ہیں اس موقع پر ڈائریکٹر پی ایم یو کرنل(ر) سعد نے کہاکہ اب کنٹرول سنٹرآف لائن نہیں بلکہ آن لائن ہوگا اورموصول ہونے والی شکایات پر فوری فیصلے ہونگے انہوں نے کہاکہ عام انتخابات کےلئے الیکشن کمیشن کے 300 مانیٹرنگ افسران کو مرکزی کنٹرول سنٹرسے منسلک رکھنے کےلئے ٹیبلٹس دئیے جائیں گے انہوں نے کہاکہ الیکشن مانیٹرنگ کنٹرول سنٹر میں 12 لنکڈ ایل ای ڈیز نصب کی گئیں ہیں جس سے عام انتخابات ،بلدیاتی اور تمام ضمنی انتخابات کی مانیٹرنگ کی جائے گی انہوں نے کہاکہ اس سسٹم کے تحت 200 مانیٹرز کے ساتھ آن لائن اجلاس ہوسکے گا جبکہ عام انتخابات کے موقع پر ووٹرز،امیدوار اور دیگر لوگ شکایت درج کرا سکیں گے انتخابات کے علاوہ انتخابی مہم کی بھی مانیٹرنگ ہوگی انہوں نے کہاکہ انتخابات کو شفاف بنانے میں یہ نظام بہتر کام کرسکے گا یہ نظام انتخابی خلاف ورزیوں کے شواہد جمع کرےگا اوراس نظام سے ریٹرننگ افسران کو فیصلہ سازی میں آسانی ہوگی اس موقع پر سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہاکہ انتخابی نتائج کو تین طریقوں سے مرتب کیا جائے گا ملک میں جہاں پر بھی انٹرنیٹ نہیں ہوگا تو آف لائن سسٹم کام کریگااور اگر آن لائن یا آف لائن نظام نہ ہوا تو ہارڈ کاپی کے تحت نتائج وصول کئے جائیں گے انہوں نے کہاکہ آئندہ عام انتخابات ماضی کے انتخابات سے الگ ہونگے اور انتخابات کی شفافیت کےلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اس موقع پر مختلف سوالوں کے جوابات دیتے وتے ہوئے الیکشن کمیشن کے حکام نے بتایا کہ جہاں انٹرنیٹ کنیکٹویٹی مسائل ہونگے وہاں کےلئے الگ حکمت عملی بنا رہے ہیں حکام نے کہاکہ پاکستان میں 100 فیصد انٹرنیٹ کنیکٹیوٹی نہیں ہے۔